• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی و لاہور میں تجاوزات کیخلاف جلد بڑے آپریشن متوقع

کراچی اور لاہور میں تجاوزات کے خلاف جلد بڑے آپریشن متوقع ہیں، اس حوالے سے قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے کے لیے فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔

لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بھی قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کےلیے متاثرہ جائیدادوں کی فہرستیں تیا رکرلیں۔

ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق مختلف علاقوں میں آپریشن کے لیے 5ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

پہلے مرحلے میں سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف کارروائی ہوگئی جبکہ دوسرے مرحلے میں نجی اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس سے بھی مشاورت جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ایل ڈی اے کے زیر اہتمام 22پٹرول پمپوں کی لیز کی نیلامی 26ستمبر کو ہوگی۔

تازہ ترین