• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’48 گھنٹے کی سی این جی بندش نہ قابل قبول ہے‘‘

صوبائی مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ 48، 48 گھنٹے کی سی این جی بندش نہ قابل قبول ہے، سوئی گیس حکام کی نااہلی کا خمیازہ سندھ کا شہری بھگت رہا ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ میں آئے روز اچانک سی این جی بندش سوالیہ نشان ہے، سوئی گیس سی این جی صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ گیس کے وسائل سے مالا مال صوبہ ہے مگر لوگوں کو گیس دستیاب نہیں،جبکہ وفاق سندھ کے قدرتی وسائل پر صوبے کے جائز حق سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ جہاں سے گیس نکل رہی ہے وہاں گیس کی لوڈ شیڈنگ آئین شکنی کے مترادف ہے، سی این جی بندش سے سندھ کے شہری روز مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین