• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائمز کا جن بے قابو، وزیراعلیٰ کی انوکھی منطق

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن ایک بار پھر بے قابو ہوگیا،وزیراعلیٰ سندھ نے ملبہ سابق نگراں حکومت پر ڈال دیا ۔

گلشن حدید میں خاتون سے موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں کی لوٹ مار کی جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوئوں نے خاتون سے پرس چھینا ،پھر ہاتھ سے زیور اتارنے کا کہا اور سامان چھین کر فرار ہوگئے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے کے حوالے انوکھی منطق اپنائی اور کہا کہ نگراں حکومت کے دور میں اسٹریٹ کرائم بڑھے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹریٹ کرائم پر قابو پارہے ہیں ۔

تازہ ترین