• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو سُپر ویلٹر ویٹ مقابلے میں شکست دے دی۔

انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہونے والی اس فائٹ کودیکھنےکے لیے برٹش پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی باکسنگ ایرینا میں موجود تھی۔

ورگاس کے ایک مکے سے ایک بارعامرخان گرے مگر سنبھلنے میں کامیاب رہے۔تاہم چندہی لمحوں میں ورگاس پرمکوں کی برسات کاموسم آگیا۔

اگرچہ مقابلہ سخت تھا اور 12 راؤنڈزتک جاری رہا۔مقابلے میں عامر خان حاوی رہے،جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر ہوا۔

عامر خان نے اس سے پہلے اپریل میں فل لو گریکو سے مقابلہ کیا تھا جو اُنہوں نے صرف 39 سیکنڈز میں جیتا تھا 

مقابلے کےبعد پریس کانفرنس میں عامرخان کا کہنا تھا کہ ورگاس اچھا فائٹر ہے۔ فائٹ سے بہت کچھ سیکھا ۔اپنی پرفارمنس پر خوش ہیں۔

عامر خان کی ایک اور فائٹ دسمبر میں متوقع ہے، اس کے لیے پیکیو اور بروک سے بات چیت جاری ہے۔

قبل ازیں سپر بینٹم ویٹ کیٹیگری میں پاکستانی نژاد باکسر عثمان اسلم فاتح قرار پائے ۔ حریف جیک سمرز کو تیسرے راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر کے فائٹ جیت لی۔

قیس اشفاق نے حریف گیری آسٹن کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

تازہ ترین