• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہا نگ کانگ میں گھڑیوں کی سب بڑی نمائش کا انعقاد


ہانگ کانگ میں گھڑ یو ں کی سب سے بڑی عالمی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کے گھڑی سازوں نے اپنی خوبصورت اور بیش قیمت شاہکار گھڑیاں نمائش کے لیے پیش کیں۔

5روز تک ہانگ کانگ کنونشن اینڈ ایگزیبشن سینٹر میں جاری رہنے والے 37ویں ہانگ کانگ واچ اینڈ کلاک فےئر میں مختلف ممالک سے 800سے زائدنمائش کنندگان شریک ہوئے۔

اس نما ئش میں ہیرے جواہر ات سے سجی اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس بیش قیمت گھڑیا ں نما ئش کے لیے پیش کی گئیں جن میں سے بعض کی قیمت لاکھوں ڈالر تک تھی۔

گھڑیوں کی آرٹسٹک بناوٹ،اسٹائل اورڈیزائن سے لیکر اُن کے قیمتی پُرزوں کی خریدو فروخت تک سب اپنے اندر سمیٹے اس نمائش کو دیکھنے ہزاروں خریداروں نے اس واچ فیئر کا رُخ کیا۔

تازہ ترین