• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی :گولن نیٹ ورک سے تعلق کا الزام،60افراد زیر حراست

ترکی میں فتح اللہ گولن نیٹ ورک سے تعلق کے الزام میں 60 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

استنبول پولیس کےمطابق حراست میں لیے گئے افراد میں 51 فوجی اہلکار ہیں، ان افراد پر 2016ء میں ناکام بغاوت میں شامل ہونے اور گولن نیٹ ورک سے تعلق کا الزام ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق ناکام بغاوت اور گولن نیٹ ورک سے تعلق کےالزام میں اب تک ایک لاکھ 60ہزار افراد کو زیرحراست لیاگیا، جس میں سے 50ہزار پر باضابطہ فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین