لاہور کے علاقے شاہ جمال چوک میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ لڑکوں کے دو گروپوں کےدرمیان معمولی تلخ کلامی پر ہوئی جس کے نتیجے میں رؤف، الیاس اور ان کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیاہے، پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔