• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاڑی کا خانیوال چوک کرنل راجہ سہیل عابدشہید کے نام سے منسوب

وہاڑی کے خانیوال چوک کا نام تبدیل کر کے کرنل راجہ سہیل عابد عباسی شہید کے نام سے منسوب کردیا گیاہے۔

وہاڑی کا خانیوال چوک جو کہ جہاز چوک بھی کہلاتا ہے اس کو کرنل راجہ سہیل عابد عباسی شہید کے نام سے منسوب کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ، چیئرمین بلدیہ سردار غلام مرتضیٰ ڈوگر ودیگر نے کرنل راجہ سہیل عابد عباسی کےوالد راجہ جاوید عابد عباسی اور بھائی راجہ شہزاد عابد عباسی کے ہمراہ فیتہ کاٹ کرچوک کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں اور ہمیشہ ان کی قربانیوں کو یادرکھا جاتا ہے ۔

کرنل سہیل عابد شہید کے والد کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کا مشکور ہوں جنہوں نےمیرے بیٹے شہید کے نام سے چوک کو منسوب کیاجبکہ چیئرمین بلدیہ سردار غلام مرتضیٰ ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یادگار بنائیں گے ۔

تازہ ترین