• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں بلیک پڈنگ پھینکنے کے مقابلے کا انعقاد


برطانیہ کے قصبے میں بلیک پڈنگ پھینکنے کے دلچسپ اور روایتی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں افراد نے حصہ لیا۔

اس منفرد کھیل میں کھلاڑیوں کو پڈنگ کو 20فٹ اونچے مقررہ مقام تک پھینکنے کی بھرپور کوشش کرکے مقابلہ اپنے نام کرنا تھا جس میں ہر کھلاڑی کو تین کلوو زنی پڈنگ پھینکنے کے لئے تین موقع دئیے گئے۔

سخت مقابلے کے بعد 44سالہ شخص نے مقابلہ جیت کر ٹرافی اور 100پاؤنڈ کا انعام حاصل کیا۔

واضح رہے برطانیہ میں یہ روایتی مقابلہ قدیم روایت کے تحت گزشتہ پانچ صدیوں سے اب تک جاری ہے جس میں ہر سال شہر بھر سے لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرکے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

تازہ ترین