• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیارکیونکہ ہالی ووڈ وار ڈرامہ فلم ایئر اسٹرائیک (Air Strike)کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ژیاہو فینگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم کے دوران 1943میں چین کے شہر پرجاپان کے حملے کے گرد گھوم رہی ہے ۔

فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکار بروس ویلس کے علاوہ لیو یی ،سونگ سیئنگ،ولیم چین،ما سو اور جینین چینگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جیانگ ژیانگ اور بوٹنگ یانگ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن اور سنسنی سے بھر پور یہ فلم 26اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین