• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا کھائیں کیا نہ کھائیں ؟ذیابطیس کےمریضوں کی جانب سے پوچھا جانے والا یہ ایک اہم سوال ہے۔ذیابطیس ایک ایسا مرض ہے جو جسم کے اندر مقررہ مقدار سے کم یا ضرورت سے زیادہ انسولین ہو جانے کے باعث حملہ آورہوتاہےاور مناسب احتیاط اور علاج نہ ملنے کے سبب مریض کے لیےرفتہ رفتہ بینائی کا جانا،وزن کا بتدریج بڑھنا ،مستقل تھکان ،یا دداشت کی کمزوری اور دماغ کی رگ پھٹ جاناجیسے مسائل پیدا کرسکتاہے۔۔ اگرچہ ان مریضوں کے لیے شوگر کنٹرول کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا لیکن ناممکن بھی نہیں ، بھرپور غذا اور باقاعدہ ورزش کو معمول بنالیا جائے تو اس مرض سے کافی حد تک نجات مل سکتی ہے۔

ان مریضوں کی غذائی حکمت عملی سے متعلق ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ اگر انہیں متوازن غذامثلاًکاربوہائیڈریٹس ،پروٹین ،چکنائی ،وٹامن اور ضروری مقدار میں کیلوریز ملتی رہیں تو خون میں شوگر کی مقدار کنٹرول کرنا نہایت آسان ہوسکتا ہے۔ ذیابطیس کے مریضوں کے لیے امریکن رائٹر ڈینیل ڈریس ڈین اور رجسٹرڈ ڈائٹیشن نتالیہ بٹلر 7دن کا1200کیلوریز پر مشتمل غذائی خوراک پلان ترتیب دیتے ہیں، جوان مریضوں کو کم عرصے میں ہی شوگر کنٹرول کرنے میں مدددے گا۔ ڈائٹیشن کے مطابق اس ڈائٹ پلان میں کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس،لین پروٹین اور صحت مند چربی جیسے غذائی اجزاء شامل ہیں جبکہ سیر شدہ چکنائی (saturated fats)اور سوڈیم کو محدود کیاگیا ہےجوکہ مریض کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔

پہلادن

ناشتہ: آدھا کپ دلیا(آدھا کپ دودھ یا پانی میں پکا ہوا)، درمیانے سائز کا آلوچہ(باریک کٹا ہوا)، دو اخروٹ(دلیے کے ساتھ آلوچے اور اخروٹ استعمال کیے جاسکتے ہیں)

AM اسنیکس:تین چوتھائی کپ بلو بیریز، ایک چوتھائی کپ بغیر چکنائی والی دہی

دوپہر کا کھانا:دو عددگندم کےسلائس، دو چمچ گرین مسٹرڈ،آدھادرمیانے سائز کا سیب، دو اونس چکن کاسینہ بغیر کھال کے، دو چمچ کدوکش کی ہوئی چیڈر چیز ،ایک کپ موسمی ہری سبزیاں( ان سب چیزوں کے ذریعے سینڈوچ تیار کیا جاسکتا ہے)

PM اسنیکس:درمیانی سائز کاآدھا سیب ،آدھا چمچ شہد اور چٹکی بھر دار چینی

رات کا کھانا: ڈھائی کپ وزن کم کرنے والاسبزی کا سوپ،گوٹ چیز ٹوسٹ

دوسرا دن

ناشتہ: ایک کپ دلیا ،تین چوتھائی کپ بلو بیریز،ایک اونس بادام ،ایک چمچ تخم بالنگا

دوپہر کا کھانا: سلاد ،2 تازہ پالک،دو اونس گرلڈچکن سینے کا، آدھا کپ چنا، آدھا چھوٹے سائز کا ایواکاڈو، تین چوتھائی اسٹرابیری قاش کی ہوئی ،ایک چوتھائی کپ کدوکش کی ہوئی گاجر،دو چمچ ڈریسنگ

اسنیکس: ایک عدد آڑو، ایک چوتھائی کپ کاٹیج چیز کے ساتھ

رات کا کھانا: دم کا دلیا2/3کپ گن، بھنے ہوئے بینگن،دو چمچ سوکھے ٹماٹر،چاپ کیے پانچ عدد کالےزیتون،ایک چمچ سرکہ،تازہ تلسی

تیسرا دن

ناشتہ: ایک انڈہ یادو انڈے ویجی آملیٹ بنانے کیلئے (پالک ، مشروم ،شملہ مرچ، ایواکاڈو) آدھا کپ سیاہ پھلیوں اور ایک کپ بیریز کے ساتھ دوپہر کا کھانا:وعددہائی فائبر گرین بریڈ،ایک چمچ گریک دہی ،ایک چمچ مسٹرڈ،دو اونس کینڈ ٹونا کدو کش کی ہوئی گاجروں کے ساتھ،ایک کپ ٹماٹر کی قاشیں ،ایک چھوٹا سیب

رات کا کھانا: آدھا کپ مکئی اور لوبیا،ڈیڑھ اونس مکئی بریڈ،ایک ٹیبل اسپون مکھن ،دو اونس چکن ،آدھا کپ تازہ پائن ایپل

چوتھا دن

ناشتہ: میٹھے آلو کے ٹوسٹ،ایک اونس گوٹ چیز،پالک ،ایک چمچ السی کے بیج

دوپہر کا کھانا: ایک اونس بھنی ہوئی چکن،ایک چمچ سلاد ڈریسنگ،ایک کپ خام بند گوبھی،ایک کپ تازہ بیریز

اسنیکس: ایک کپ بغیر چکنائی کے دہی، آدھے کیلے کے ساتھ

رات کا کھانا: دو تہائی کپ کوئینوا(موسمی بوٹی )،ایک کپ ٹوفو (کٹی پسی ہوئی سویابین سے تیار کردہ ایک طرح کی پیٹھی)،ایک کپ پکی ہوئی چائنیز پالک ،ایک کپ ابلی ہوئی پھول دار گوبھی،2 چمچ زیتون کا تیل

پانچواں دن

ناشتہ: ایک تہائی کپ ہائی فائبر سیریل (دلیا)،ایک کپ بیریز،ایک کپ فلیکس ملک پروٹین کے ساتھ

دوپہر کا کھانا: سلاد ، دو کپ پالک ،ایک چوتھائی کپ ٹماٹر،ایک اونس چیڈر چیز،ایک ابلا ہواانڈہ (چاپ کرلیں)،دوچمچ یوگرٹ ڈریسنگ، چوتھائی کپ انگور، ایک چمچ کدو کے بیج،ایک چوتھائی کپ ابلے چنے

اسنیکس: ایک کپ اجوائن ایک چمچ پینٹ بٹر کے ساتھ

رات کا کھانا: دو اونس بغیر ہڈی سامن،ایک درمیانے سائز کا بیک کیا ہوا آلو،ایک چمچ مکھن ،ڈیڑھ کپ ابلی ہوئی اسپارگس

چھٹا دن

ناشتہ: ایک کپ کم چربی والی گریک یوگرٹ (دہی)میش کیے ہوئے کیلے کے ساتھ،ایک کپ بیریز ،ایک کپ تخم بالنگا

دوپہر کا کھانا: دو عدد مکئی کی روٹی ،ایک تہائی کپ لوبیا،کم چربی والی چیز، coleslaw (سلاد جو کرم کلے کی کچی پتیاں کاٹ کر بنائی جاتی ہے)، دو چھوٹے آلوچےثالثا ڈریسنگ کیلئے

اسنیکس: ایک گول ٹماٹر،10چھوٹی گاجروں اوردو چمچ Hummas (پِسے ہوئے مصری چنے اور تلوں کے تیل سے لیموںاور لہسن ڈال کر تیار کردہ گاڑھا مسالہ )

رات کا کھانا: چھ اونس بیکڈ آلو ،ڈیڑھ کپ ابلی ہوئی بروکولی،ایک چمچ مکھن، دوچوتھائی کپ اسٹرابیریز،دواونس گرلڈ گوشت

ساتواں دن

ناشتہ: ایک کپ پکا ہوادلیا،ایک چمچ چاکلیٹ،ایک چمچ پینٹ بٹر اور ایک چمچ تخم بالنگا

دوپہر کا کھانا: پیٹا بریڈ ،آدھا کپ کھیرا،آدھا کپ ٹماٹر،آدھا کپ مسور ،آدھا کپ پتوں والی سبزیاں ،دو چمچ سلاد ڈریسنگ

اسنیکس: ایک اونس بادام ،ایک چھوٹا گریپ فروٹ

رات کا کھانا: دو اونس سامن ،ایک کپ مٹر،ایک چمچ مکھن،ایک کپ پکے ہوئے چقندر،ایک کپ سفید چقندر اور ایک چمچ سرکہ

تازہ ترین