• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

300سال قبل آنے والے صنعتی انقلاب سے لے کر موجودہ دور تک فیکٹری کی تعمیر میں ہر چیز بدل چکی ہے، کیونکہ ا ب صرف عمارت کھڑی نہیں کی جاتی بلکہ اس کے معیار، مٹیریل اور سازوسامان کا بھی اعلیٰ اورمعیاری ہونا ضروری ہے۔ آپ جو فیکٹری قائم کرنے جارہے ہیں اس میں روزانہ ہی سینکڑوں مصنوعات تیار ہوں گی، بالکل اسی طریقے سے جیسے سالہا سال پہلے تیار ہوتی تھیں ، لیکن اب جدید سہولیات اور ایجادات نے مصنوعات کی تیاری کو آسان بنا دیا ہے۔

ہر فیکٹری کی عمارت اس کے مقاصدکے حساب سے مخصوص محل وقوع اور ڈیزائن کے مطابق تعمیر کی جاتی ہے، جہاں خام مال اور مشینوںکے لیے وسیع جگہ ہونے کے علاوہ ملازمین کے لیے اسمبلی ایریاہونا بھی خاص اہمیت رکھتاہے۔آئیے جانتے ہیں کہ فیکٹر ی بنانے کے لیے کیا لوازمات درکار ہوتے ہیں۔

محل وقوع

آپ اپنی فیکٹری یا پلانٹ کہاں لگانا چاہتے ہیں؟ یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ کونسی مصنوعات بنانا چاہتے ہیں اور اس کے مٹیریل اور ڈیلیوری کے لیے سپلائی چین کی نظم و انصرام (Logistics) کیا ہوں گی۔

آپ کی لوکیشن اور آپ کے سپلائرز اور کسٹمرز کے درمیان فاصلہ کتنا ہے؟

کیا کوئی قریبی اور مناسب ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک موجود ہے؟

نئی فیکٹری کے لیے محنت کش افراد یعنی افرادیِ قوت دستیاب ہے یا نہیں؟

کیا آپ درکار سہولتیں پہلے سے ہی حاصل کرچکے ہیں؟

آپ کو اپنے سپلائرز سے حاصل ہونے والے مٹیریل اور اپنی مصنوعات کی تقسیم کے طریقۂ کار کی توقعات کو بھی اچھی طرح سمجھنا ہو گا۔ کیا آپ کے پاس ریل، ہوائی جہاز یا سمندری جہاز کے ذریعے مصنوعات کو پہنچانے کی سہولت موجود ہے؟ محل وقوع کا حتمی فیصلہ کرنے سے قبل اس زمین کی خصوصیات کو بھی مد نظر رکھناپڑ تاہے۔ یہ بھی اہم ہے کہ آپ زمین کا ٹکڑا خریدرہے ہیں یا لیز پر حاصل کررہے ہیں۔

خاکہ

فیکٹر ی کا خاکہ بھی اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کو کونسی مصنوعات تیار کرنی ہیں اور ان کے لیے کونسے سازو سامان کو نصب کرنا ہے۔ آپ کی فیکٹری کا خاکہ اسی وقت کار گر ہو سکتاہے جب آ پ کا سازو سامان یا مشینری دو یا تین سے زیادہ نہ ہو، اس کے علاوہ

آپریشن لاگت کم ہو

ڈیلیوری تیز ہو

کثیر تعداد میںیا تیز رفتار پیداوار ہو

اعلیٰ معیار کی فراہمی ہو 

خصوصیات منفرد ہو 

آپ کو بہت سارے آپریشنز یعنی فیبریکیشن سے اسمبلی تک یا پھر مارکیٹنگ، اکائونٹنگ، پے رول، ہیومن ریسورس اور دیگر سرگرمیوں کے لیے مختلف دفاتر بنانے کے لیےبہت سی جگہ کی ضرور ت ہوگی کیونکہ یہ سب مختلف کام کرتے ہیں۔ مصنوعات کی بہتر تیاری کے لیے آپ کو اپنی خریدی گئی زمین کا ایک ایک انچ سوچ سمجھ کر ڈیزائن کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ سازو سامان تیار کرنے والی مشینری مینیول ہے، سیمی آٹومیٹک یا پھر مکمل آٹومیٹک جبکہ حفاظتی آلا ت کے لیے آپ کی کیا ضروریات ہیںاور خام مال سے لے کر تیارشدہ مصنوعات کے لیے اسٹوریج کا کتنا انتظام ہے۔

تعمیر

آپ بھلے تجربہ کار بلڈر ہی کیوں نہ ہوں، کسی بھی قسم کے پیچید ہ پروجیکٹ جیسے مینوفیکچرنگ فیسیلیٹی یا فیکٹری کی تعمیر کے لیے کسی ماہر کنٹریکٹرکی خدمات حاصل کرنی چاہئیں، جو اس قسم کی تعمیرات کا وسیع تجربہ رکھتا ہو۔ ایک بڑے کنٹریکٹر کے روابط چھوٹے چھوٹے کنٹریکٹرز کے ساتھ ہوتے ہیں جو بجلی، تعمیرات یا پلمبنگ وغیرہ کے کاموں میں ماہر ہوتے ہیں۔ اگر کنٹریکٹر مقامی ہے تو زمین کے معائنے اور لائسنس حاصل کرنے جیسے مسائل میں کمی آسکتی ہے۔ ایک مقامی کنٹریکٹر بلڈنگ کوڈ کا علم رکھتا ہے اور مختلف اوقات میں ضروری اجازت ناموں کے حصول میں بھی مدد گارثابت ہوتاہے۔ اگر آپ نے زمین منتخب کرکے فیکٹر ی کی تعمیر شروع کردی ہےتب بھی آپ کو کچھ مزید اقدامات کے لیے تگ ودو کرنا پڑے گی۔

ہوسکتا ہے کہ علاقائی محل وقو ع کے لحاظ سے مخصوص مہارتو ں والے مزدورں کی کمی ہو

اگر فیکٹر ی دور ہے تو مزدوروں کی رہائش، پارکنگ اور کھانے کا انتظام کرنا ہوگا

سڑکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے تو سازو سامان اور مٹیریل کی فراہمی میں تاخیر ہو سکتی ہے

اگر سڑک تنگ ہے اور آبادی بہت زیادہ ہے تب بھی مٹیریل کی کمی اور فراہمی، ٹریفک کا ازدحام، شور شرابہ اور پیدل چلنے والوں کی حفاظت کی ذمہ داری جیسے عوامل سے آپ کو نمٹنا ہو گا

ہوسکتاہے مخصوص علاقوں کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کی ضروت پڑے

ایک مرتبہ یہ تمام مسائل حل ہوجائیں تو اپنی فیکٹری کی تعمیر شروع کروائیں۔ آپ کا کنٹریکٹر آپ کو ہر قسم کی اَپ ڈیٹ سے آگاہ کرتا رہے گا لیکن اگر دوران تعمیر آپ کوئی ترمیم یا اضافہ کرنا چاہیں تو اس سے لاگت میں اضافہ ہوسکتاہے، اس لیے جو بھی منصوبہ بندی کریں، سوچ سمجھ کر کریں ، بعد میں کسی قسم کی تبدیلی مشکل ثابت ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین