• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 
پی جے ایف کی جانب سے جشنِ آزادی کی تقریب
پاکستان جرنلسٹس فورم کی تقریب میں عہدیداران اور مہمانوں کا گروپ فوٹو

پاکستان جرنلسٹس فورم (پی جے ایف)جدہ کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی تقریب گزشتہ دنوںمقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ،جس کے مہمان خصوصی سابق سعودی سفارتکار، جنوبی ایشیاء امور کے ماہر اور انگریزی روزنامہ سعودی گزٹ کے کالم نگار ڈاکٹر علی الغامدی تھے جبکہ صدارت پاکستان قونصلیت جنرل جدہ کے ویلفیئر قونصلر نجیب اللہ خان درانی نے کی۔ ڈاکٹر الغامدی نے اپنے خطاب میں کہا پاکستان صرف خطہ کا نام نہیں بلکہ مسلم دنیا کا فخر ہے جہاں کی عوام محنت کش اور افواج پاکستان پر تمام عالم اسلام کو بھروسہ ہے۔ انھوں نے نو منتخب حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم پاکستان کو مزید مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا وہاں پر محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔تقریب کے صدر نجیب اللہ خان نے کہا قومیں آزادی کے حصول کے لیے بہت بڑی قربانیاں دیتی ہیں۔ ہمیں اپنے آباء و اجداد کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سب سے بہتر طریقہ یہی ہے کہ ہم اس مملکت خداداد کی خدمت کرنا اپنا نصیب العین بنالیں۔ ہمیں یاد رکھنا ہوگا اور آنے والی نسلوں کو یہی پیغام دینا ہو گا کہ ہماری پہچان پاکستان ہے۔انہوں نے کمیونٹی کے لیے قونصلیٹ کی خدمات کا تفصیلی ذکر کیا۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانی فاونڈیشن کی خدمات سے حاضرین محفل کو مفید معلومات فراہم کیں۔ قبل ازیں تقریب کا آغازحسن خالد خورشید کی تلاوت قرآن کلام پاک سے ہوا نعت رسول مقبول &ﷺ جمیل راٹھور نے پیش کی۔ تقریب میں بڑی تعداد میں خواتین، بچوں، سعودی میڈیا سے وابستہ صحافی اورخواتین نے بھی شرکت کی۔ 

سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی ایڈوائزر نوشین وسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری کوشش ہے کہ مملکت میں موجود پاکستانیوں کو صحت مند انٹرٹینمنٹ فراہم کریں۔اسکول کی ہونہار طالبہ دعا فاطمہ نے آزادی پر اپنے خیالات کا اظہارکیا۔تقریب میں مختلف سیایسی جماعتوںسے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جس میں تحریک انصاف ، مسلم لیگ ’’ن‘‘، مسلم لیگ ’’ق‘‘اور پاکستان پیپلزپارٹی کے علاوہ مختلف بزنس کمیونٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔جدہ کے معروف گلوکار نعیم سندھی اور چیئرمیں امیر محمد خان نے ملّی اور قومی نغمے گا کر ایک سماں باندھ دیا۔

پی جے ایف کی جانب سے جشنِ آزادی کی تقریب
قونصل ویلفیئر نجیب اللہ،بچوں کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے

 گزشتہ دنوں سابق سعودی سفارت کاراورجنوب مشرقی ایشیاکے معاملات کے ماہر ڈاکٹر علی الغامدی کی زیر صدارت مجلس محصورین پاکستان (پی ار سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔جس کے مہمان خصوصی فرخ رشید ایگزیکٹو ممبر پی ٹی آئی مشرق وسطی تھے،جبکہ احمد بشیر صدر پی ٹی آئی جدہ اور ڈاکٹر عبدالعلیم خان صدر انجینئر ویلفیئر فورم (ای ڈبلیو ایف) اعزازی مہمان خصوصی تھے۔ڈاکٹر علی الغامدی نے اپنے صدارتی خطاب میں پی آر سی کی تعریف کی کہ اس نے نئے وزیر اعظم عمران خان کو مبا رک دینے کے لئے اجلاس کا اہتمام کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کی تقریر سنی وہ عام لوگوں کے مسائل سے نمٹنے اور ان کے معاملات کو حل کرنے کے نقطہ نظر سے بہت متاثر ہوئے۔انھوں نے غریبوں کی خوشحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا میں عمران خان کی توجہ 1971 سے بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ پاکستان کی یہ اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ انہیںشناختی کارڈ ور پاسپورٹ جاری کرے اور پاکستان میں ان کی آباد کاری ترجیحی بنیاد پر کرے۔ مہمان خصوصی فرخ رشید نے پی آر سی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے بہت زور دیا ہے اور اس حوالے سے ان پاکستانیوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے جو بہت سے ممالک میں جیلوں میں موجود ہیں۔

انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ محب وطن محصور پاکستانیوں کےمسائل پر توجہ دیں گے۔اعزازی مہمان ڈاکٹر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے عزم اور نقطہ نظرسے بہت پرجوش ہیں جس نے وزیراعظم بننے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں اظہار کیا۔پی ٹی آئی جدہ کے صدر احمد بشیر نے بھی پی آر سی کا شکریہ ادا کیا اور اس کی تعریف کی کہ وہ ہر قومی و ملی موقع پر پروگرام منعقد کرتی ہے۔. انہوں نے وعدہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے پر پی آر سی کے ایک وفد کی ان سے ملاقات کا انتظام کریں گے اور اس مسئلے کو رسمی طور پر پیش کریں گے۔

تازہ ترین