• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کا ’ٹھگس آف ہندوستان‘ 8 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور عامر خان کی آنے والی نئی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کی ریلیز ہونے کی تاریخ سامنے آگئی۔

فلم میں عامر خان اور امیتابھ بچن بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

عامر خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا لوگو جاری کرتے ہوئے فلم کو 8 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔



یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم میں امیتابھ بچن ، عامر خان کے علاوہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ بھی شامل ہیں ، فلم کی شوٹنگ گزشتہ 2سالوں سے جاری ہے۔

عامر خان نے 2 سال قبل ہی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کو دیوالی کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا، لیکن رواں سال لیجنڈری اداکار رجنی کانت اور اکشے کمار کی فلم ’2.0‘ کے پروڈیوسرز نے عامر خان سے فلم کی نمائش آگے بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

عامر خان نے فلم ’2.0‘ کے لیے اپنی فلم کو آگے بڑھانے سے انکار کردیا تھا لیکن اب انہوں نے بھی فلم کی ریلیز ہونے کی تاریخ بتا دی ۔

یش راج فلمز پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم کی ہدایتکاری کے فرائض،اسٹوری، اسکرین پلے اور ڈائیلاگز وجے کرشنا اچاریہ نے ہی تحریر کیے ہیں۔ 

تازہ ترین