• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

158 ارب کے نئے ٹیکس ،وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائےگا

وفاقی حکومت نے منی بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دے دی جن کے مطابق نئے بجٹ میں 158 ارب روپے کےنئے ٹیکس عائد ہوں گے،وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔

پی ٹی آئی حکومت اپنا پہلا بجٹ کل کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کرے گی جس میں بجٹ خسارہ 6اعشاریہ 6فیصد سے کم کرکے 5 فیصد مقرر کی تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کل کابینہ کے اجلاس کے بعد فنانس ایکٹ 2018ء میں تبدیلی کی تجاویز کو قومی اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کرے گی ،نئے بجٹ میں ترقیاتی بجٹ کے حجم میں 450 ارب روپے کی کمی کی جائے گی ۔

وفاقی حکومت نے بجٹ خسارہ 6اعشاریہ6فی صد سے کم کرکے 5 فی صد تک لانے کی تجویز دی ہےجس کے لئے مجموعی طور پر 608ارب روپے کے اخراجات کم کئے جانے یا مزید وسائل دستیاب کئے جانے کی تجویز ہے۔

جیو نیوز کو ملنے والی معلو مات کے مطابق ترقیاتی پروگرام کا حجم 450 ارب روپے کم کرنے کی تجویز شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق 158ارب روپے مختلف ٹیکس لگا کر حاصل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

ایک فیصد کی شرح سے تمام اشیا پر سپر ٹیکس اور ایک فی صد کی شرح سے ہی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کئے جانے کی تجویز بھی شامل ہے،ٹیکس سے استثنیٰ کی حد 12 لاکھ روپے سالانہ سے کم کر کے 8 لاکھ کرنے کی تجویز ہے جبکہ مختلف آمدن رکھنے والوں کے لئے ٹیکس کی شرح میں ردو بدل بھی کیا جائے گا ۔

تازہ ترین