• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ: پاکستان فیورٹ ہے بھارت نہیں، سنجے منجریکر

سابق بھارتی بیٹسمین سنجے منجریکر نے بھارت کو ایشیا کپ کی اہم ٹیم قراردیاہے تاہم اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان ایونٹ کی فیورٹ ٹیم ہے کیونکہ وہ متحدہ عرب امارات میں تسلسل کے ساتھ کرکٹ کھیل رہی ہے۔

پاکستان ایشیا کپ کے اپنی مہم کا آغاز ہانگ کانگ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کرکرچکا ہےجبکہ روہیت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم منگل کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے مہم شروع کرے گی۔

گروپ ’’اے‘‘ میں سب سے بڑا معرکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر کو ہوگا۔

ایشیا کپ: پاکستان فیورٹ ہے بھارت نہیں، سنجے منجریکر
سابق بھارتی بیٹسمین سنجے منجریکر

سنجے منجریکر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں پاکستان نے بھارت سے زیادہ فیورٹ کی طرح شروعات کی ہیں۔

سابق بھارتی بیٹسمین کا کہنا ہے کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو آرام کرایا ہے، جس کی وجہ ٹیم کی مضبوطی کافی کم ہوگئی ہے۔

سنجے منجریکر کا مزید کہنا ہے کہ ظاہر ہے بھارت مقابلے میں شریک ہے لیکن جب آپ فیورٹ کی بات کرتے ہیں تو سوال اٹھتا ہے کہ کونسی ٹیم کو مضبوط ترین قرار دیا جائے تو وہ پاکستان ہے۔

37 ٹیسٹ اور 74 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے سنجے منجریکر نے کہا کہ رسٹ اسپن کی جوڑی یوزویندرا چاہل اور کلدیپ یادیو نےبھارتی ٹیم کو مزید متوازن بنادیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم ملک سے باہر ٹیسٹ میچوں میں کچھ جدوجہد کررہی ہے لیکن اگر آپ 50 اوورز کی کرکٹ کی بات کریں تو یہ تمام کنڈیشنز میں بہترین ٹیم ہے۔

پہلےبیٹنگ بھارتی ٹیم کی طاقت تھی لیکن بولنگ زیادہ اچھی نہیں تھی لیکن اب چاہل اور کلدیپ کے آنے سے ٹیم زیادہ میچز جیت رہی ہے۔

تازہ ترین