• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

آرٹ فلموں کی اداکارہ شبانہ اعظمیٰ آج اپنی68ویں سالگرہ منا رہی ہیں


  آرٹ فلموں کی لیجنڈ اداکارہ شبانہ اعظمیٰ آج 18 ستمبر کو اپنی 68 ویں سالگرہ منائیں رہی ہیں ۔

اردو کے مشہور شاعر کیفی اعظمیٰ کی بیٹی ، بالی وڈ فلموں کے کہانی نویس اور مکالمہ نگار جاوید اختر کی اہلیہ شبانہ اعظمیٰ 18 ستمبر1950 کو دہلی میں پیدا ہوئیں تھیں ۔

انہوں نے 1974 میں پہلی فلم ’انکور‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور پھر بے شمار آرٹ فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔

فلم ، ٹی وی اور تھیٹر میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والی شبانہ اعظمیٰ ایک سماجی کارکن بھی ہیں ۔ انکر ، ارتھ ، پار ، گاڈ مدر ، تھوڑی سے بیوفائی ، معصوم ، منڈی ، امر اکبر انتھونی ، سپرش ، بھاؤنا ، لباس ، مکڑی اور تہذیب سمیت 120سے زائد ہندی فلموں میں کام کرکے شبانہ اعظمیٰ نے کئی بالی ووڈ اور انٹرنیشنل ایوارڈز اپنے نام کئے ہیں ۔

شبانہ اعظمیٰ نے خود کو جگمگاتی دنیا تک محدود نہیں رکھا بلکہ انہوں نے کچی آبادیوں میں رہنے والے محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لئے بیس سال تک طویل لڑائی لڑی اور بے گھر افراد کو گھر دلانے میں کامیاب ہوئیں ۔

شبانہ اعظمیٰ کو2006میں گاندھی انٹرنیشنل ایوارڈ کے علاوہ 4نیشنل فلم ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔ فروری 2014 میں شبانہ اعظمیٰ پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین