• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

’مس ویتنام 2018‘ کا تاج یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم حسینہ نے اپنے نام کر لیا


  ویتنام کے شہر ہوچی من میں سالانہ مقابلہِ حسن کا انعقادکیا گیا ۔ اس مقابلے میں شرکت کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی درجنوں حسیناؤں نے حصہ لیا ۔

مختلف راؤنڈز میں تقسیم اس مقابلے کے فائنل راؤنڈ کیلئے 43حسیناؤں کا انتخاب کیا گیا.

ججز اور حاضرین کے متفقہ ووٹ کے بعد یونیورسٹی میں زیر تعلیم 18برس کی تران تیئو وے نام کی حسینہ نے ’مس ویتنام 2018‘ کا ٹائٹل حاصل کرکے تاج اپنے سر پر سجا لیا ۔

مقابلے میں جیتنے پر تران کو 21 ہزار 700 امریکی ڈالر کے نقد انعام سے بھی نوازا گیا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین