• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی ملزم گرفتار

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران ہونے والی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

حیدرآباد بی سیکشن کے ایس ایچ او نیازحسین کے مطابق لطیف آباد نمبر 10میں دریا کے بند کے مقام پر موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو پولیس نے روکا تاہم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ایس ایچ او حیدرآباد بی سیکشن کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

تازہ ترین