• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پاکستان اور بھارت کا مقابلہ زبردست ہو گا‘‘

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بھارت کے ساتھ کہیں بھی مقابلہ ہو زبردست ہوتا ہے، کل بھی پاکستان اور بھارت کا زبردست مقابلہ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ کہیں بھی مقابلہ ہو زبردست ہوتا ہے، ویرات کوہلی کے نہ ہونے سے پاکستان کو نہیں بھارت کو فرق پڑے گا۔

انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان کو اپنی حکمت عملی کے سا تھ کھیلنا چاہیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز کا پاکستان کو فائدہ ہو گا۔ بھارت پر چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کی شکست کا خو ف ہو گا اس لیے پاکستان ٹیم کو نفسیاتی برتری حاصل ہے۔

پاک بھارت میچ کے حوالے سے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ پاک بھارت میچز کی ٹینشن گراونڈ میں ضرور ہوتی ہے لیکن کھیل کے میدان کے باہر سب دوست ہیں، ساتھ کھانا بھی کھاتے ہیں۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پاک بھارت کھلاڑی میدان میں آخری گیند تک لڑتے ہیں۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچز بہت کم ہو تے ہیں، انہیں میچ کا بہت انتظار ہے اور ان کی نیک خواہشات پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر اور سابق فاسٹ باولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل ہو چکا ہے۔ اب کھلاڑیوں کے کھیلنے کاٹک ٹک والا انداز نہیں ہے۔ کھلاڑی نوے کی دہائی کی طرح جارحانہ انداز میں کھیل رہے ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان ٹیم بھارت کو ہرائے گی۔

تازہ ترین