• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

برطانوی وزیراعظم تھریسامے بنیں بن بلائی مہمان


یوں تو آپ نے بن بلائے مہمان کی کہاوت سنی ہی ہوگی لیکن جناب یہاں تو برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اس کہاوت پر عمل کر ڈالا ہے۔

یہ مناظر اُس وقت دیکھے گئے جب برطانوی وزیر اعظم تھریسامے اپنی شوہر فلپ مے کے ساتھ برطانیہ کے جزیرے کی سیر کیلئے گئی ہوئی تھیں کہ جب وہاں تھریسامے نے ایک نئے نویلے جوڑے کو تصاویر بنواتے ہوئے دیکھا تو بن بلائے مہمان کی طرح نہ صرف شادی کی تقریب میں پہنچی بلکہ دلہا دلہن کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جبکہ تقریب کی مناسبت سے ڈریسنگ نہ کرنے کا مزاحیہ انداز میں اعتراف بھی کرڈالا ۔

دوسری جانب یوں وزیر اعظم کی اچانک آمد اور ساتھ فوٹو شوٹ پر دلہا دلہن نہ صرف حیران ہوئے بلکہ انکی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی خاص دن کے یادگار بننے پر تھریسامے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین