• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر شہبازشریف اور بلاول بھٹو کا ردعمل

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کےلئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

عام انتخابات 2018ء میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے اپوزیشن اور حکمران جماعت میں پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہوگیا ہے ۔

شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری نے دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ ماننا اچھی بات ہے ،اچھا ہے کہ معاملات آگے بڑھیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف پارلیمانی کمیٹی بننا خوش آئند ہے، ہمارا مطالبہ تھا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی ہو اور اس کی چیئرمین شپ بھی اپوزیشن کے پاس ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اگر نہیں ڈرتی تو اپوزیشن کے مطالبات پرحامی بھرتی،حکومت نے دھاندلی معاملے کو نظر انداز کیا تو اپوزیشن حکمت عملی تیار کرے گی۔

پارلیمنٹ میں اسد عمر کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے پی پی چیئرمین نے کہا کہ متاثر کن نہیں تھی ، ان کی بجٹ تقریر نے اپوزیشن دور کی تقاریر کی عکاسی نہیں کی ،مزید رائے منی بجٹ پڑھنے کے بعد دوں گا۔

تازہ ترین