• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اثاثوں کی تفصیل مانگنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے‘

سابق صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ کے 29 اگست کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے درخواست دائر کردی ہے جس میں اثاثوں کی تفصیلات مانگنے کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

آصف زرداری نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے اپیل دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ قانون کے تحت کسی شخص کے ماضی کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں مانگی جاسکتی

درخواست میں یہ بھی کہا کہ انکم ٹیکس قانون پانچ سال کےاثاثوں کے جائزے کی اجازت دیتا ہے،الیکشن ایکٹ کے تحت صرف تفصیلات مانگی جاسکتی ہیں،سپریم کورٹ نے ماضی میں ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا۔

نظر ثانی کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ اثاثوں کی تفصیلات مانگنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عدالتی حکم سے بیگناہی ثابت کرنے کا بوجھ آصف زرداری پرڈال دیا گیا، آصف زرداری نیب کے مقدمےسے بری ہو کراپنی بے گناہی ثابت کرچکے ہیں ۔

عدالت نے 29اگست کو آصف زرداری، ان کے بچوں اور اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات مانگی تھیں ۔

تازہ ترین