• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال سرگرمیاں شروع ہونے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، فیصل صالح

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں فٹ بال کی بھرپور سرگرمیوں کا آغاز کر دیاجس سےپاکستان کو فائدہ ہو گااورپر صدر فیفانے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نیشنل انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سید فیصل صالح حیات نے کہاکہ کلیم اللہ ان کےلیے قابل احترام ہیں لیکن ان کا کھیل تنزلی کا شکار ہے اس لیئے وہ ٹیم میں نہیں ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ فیفا صدر سے اپنے عہدے کی معیاد بڑھانے کی خبریں من گھڑت اور ذاتی ایجنڈے سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاید کسی کو میں پسند نہیں ہوں تو تنقید کی جاتی ہے لیکن وہ فٹ بال کی بہتری کے لیئے کام جاری رکھیں گے۔

فیصل صالح حیات نے کہا کہ پاکستان فٹ بال ٹیم کی رینکنگ مزید بہتر ہو گی کوشش ہے کہ اگلے برس 3سیریز کا انعقاد کیا جائے۔

تازہ ترین