• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین ملٹری تعاون باہمی تعلقات کا اہم ستون ہے، جنرل ژینگ

وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن چین جنرل ژینگ نے پاک چین ملٹری تعاون کو باہمی تعلقات کا اہم ستون قراردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو نےچین کے جنرل ژینگ سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی عسکری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ملاقات میں جنرل ژینگ کا کہنا تھا کہ چین ہر آزمائش پرپورا اترنے والے پاکستان اور اس کی فوج کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر نےیہ بھی کہا کہ اس موقع پر جنرل ژینگ نے کہا کہ چین اس تعلق کو مزید بڑھانا چاہتا ہےاور سی پیک کا مقصد دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ اور خوشحالی لانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی جنرل نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانا چاہتا ہےتاہم آرمی چیف نے چینی حمایت اور تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

تازہ ترین