• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزیراعظم نے مدینہ منورہ میں جوتے اتار کر قدم رکھے

عمران خان دورہ سعودی عرب کے سلسلے میں پہلے مدینہ منورہ پہنچے اور مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے۔

وزیر اعظم عمران خان عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں،عمران خان وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے پر سعودی عرب پہنچے۔


مدینہ پہنچنے پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کااستقبال کیا، وزیر اعظم نے وفد کےہمراہ روضئہ رسول پرحاضری دی، نوافل اورنمازمغرب ادا کرکے جدہ روانہ ہوگئے۔

پارٹی کی جانب سے جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعظم نے صرف موزے پہن رکھے ہیں جبکہ ان کے ساتھ موجود شاہ محمود قریشی اور دیگر سعودی حکام نے جوتے پہنے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہہ چکے ہیں کہ وزیر اعظم بیرون ملک سفر کیلئے نجی طیارہ استعمال نہیں کریں گےجبکہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم کراچی بھی اپنے خصوصی طیارے میں ہی آئے تھے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا مدینہ منورہ کی پاک سرزمین میں تاریخی استقبال کیا گیا، عمران خان نےوفد کےہمراہ مدینہ منورہ میں روضہ رسول کی زیارت کی اور ان کی آمد پر روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دروازے خصوصی طور پر کھولے گئے۔

واضح رہے کہ رواں برس جون میں بھی عمران خان عمرے کی ادائیگی کے لیے خصوصی طیارے سے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر اترے تو وہ ننگے پاؤں تھےجبکہ ان کے ہمراہ اہلیہ بشریٰ مانیکا اورزلفی بخاری بھی موجود تھے۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین