• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

70ویں ایمی ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب، ’گیم آف تھرونز ‘ بہترین سیریز قرار


 لاس اینجلس میں 70ویں ایمی ایوارڈ شو کا انعقاد ہوا  جس میں ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔

لاس اینجلس میں سجے اس میلے میں ’گیم آف تھرونز‘نے بہترین ڈرامہ سیریز سمیت مجموعی طور پر 2 ایوارڈ اپنے نام کیے۔

لاس اینجلس کے مائیکرو سوفٹ تھیٹر میں ہو نے والے اس رنگا رنگ ایوارڈ شو کیلئے ’ای ویژن اکیڈمی‘ کی جانب سے 70ویں ایمی ایوارڈز کی میزبانی کے فرائض ’مائیکل چی‘ اور’ کولن جوسٹ‘ نے ادا کئے ۔

ایوارڈ شو میں بہترین اداکار کا ایوارڈ ’میتھیو ریز ‘ کو ڈرامہ سیریز ’دی امریکنز ‘ پر ملا۔

بہترین اداکارہ ’کلیری فائے‘کو قرار دیا گیا، جو ٹی وی سیریز’دی کراؤن ‘میں لیڈنگ رول میں نظر آ ئیں تھیں۔

بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ’گیم آف تھرونز‘ کےمعاون اداکار’ پیٹر ڈنکلیگ‘ کو دیا گیا۔بہترین معاون اداکارہ ٹی وی سیریز ’ ویسٹ ورلڈ‘ کی ’تھینڈی نیوٹن‘ رہیں۔ بہترین مزاحیہ ٹی وی سیریز کا ایوارڈ’دی مارولس ،مسز میسل‘کو دیا گیا۔ایوارڈ تقریب میں سب سے زیادہ ایوارڈ ‘دی مارولز مسز میسل’ کے حصے میں آئے، اس کامیڈی سیریز نے مجموعی طور پر 5 ایوارڈ اپنے نام کیے۔

’دی مارولز مسز میسل‘ نے بہترین کامیڈی سیریز، ایکٹریس کامیڈی سیریز، سپورٹنگ ایکٹریس کامیڈی سیریز اور رائیٹنگ کامیڈی سیریزکے ایوارڈ اپنے نام کیے۔

تقریب میں مجموعی طور پر 26کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔بیسٹ رئیلیٹی سیریز ’روپائولز ڈراگ ریس ‘ کو ٹھہرایا گیا۔اس رنگا رنگ ایوارڈ شو میں ٹریسی ایلی ، ملی بوبی براؤن ، ہیڈی کلم ، کِٹ ہیرنگٹن ، ایوان ریچل،ایلس بالڈون ، سارا پالسن،کلیئر فوئے،ایمیلیا کلارک،جینیفر لیوئس اوراسکارلیٹ جانسن کی آمد نے میلہ لوٹ لیا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ہونے والے اس ایوارڈ شو میں’ گیمز آف تھرونز‘ کی کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کی رونقیں بڑھا دیں۔

تقریب میں بہترین ورائٹی سیریز رائٹنگ ،بہترین کامیڈی سیریزڈائیریکٹر ، ڈرامہ سیریز کی بہترین اداکارہ واداکار،بہترین معاون اداکارہ و اداکارسمیت دیگر کئی شعبوں کیلئے ایوارڈز تقسیم کئے گئے ۔

یہ ایوارڈ ‘اکیڈمی آف ٹیلی وژن آرٹس اینڈ سائنس’ (اے ٹی اے ایس) کی جانب سے ٹی وی کے تمام پروگراموں کے لیے دیا جاتا ہے، اس لیے اس کی مختلف تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔

تاہم اس ایوارڈ کی سب سے اہم اور بڑی تقریب ہر سال کے آخر میں منعقد ہوتی ہے، جس میں پرائم ٹائم میں ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈراموں اور پروگراموں کو ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

اس ایوارڈ کی پہلی تقریب 1949میں ہوئی تھی، 18 ستمبر کو اس کی 70تقریب منعقد ہوئی، جس میں امریکا و برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے ٹی وی اداکاروں نے شرکت کی۔

70ایمی ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان رواں برس جولائی میںکیا گیا تھا، جس کے تحت ’گیم آف تھرونز‘ کو سب سے زیادہ 22 جب کہ’ ویسٹ ورلڈ‘ کو 21 کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین