• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چاند کی پہلی کمرشل فلائٹ کے مسافر کا اعلان


خلائی سفر کے لیے معروف ٹیکنالوجی کمپنی ʼاسپیس ایکسʼ نے اعلان کیا ہے کہ جاپان کے معروف فیشن اسٹور ʼزوزوʼ کے بانی اور ارب پتی تاجر یوساکو مائیزاوا ʼاسپیس ایکسʼ کی فلائٹ کے ذریعے چاند کا چکر لگانے والے پہلے نجی مسافر ہوں گے۔

مائیزاوا کے نام کا اعلان پیر کو امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے نواحی علاقے ہاتھورن میں قائم ʼاسپیس ایکسʼ کے صدر دفتر میں ہونے والی ایک تقریب میں کیا گیا۔

مائیزاوا چاند کا یہ سفر 2023ء میں ʼاسپیس ایکسʼ کی نئی خلائی گاڑی ʼبِگ فیلکن راکٹʼ (بی ایف آر) میں کریں گے جس کی تیاری جاری ہے۔

42 سالہ مائیزاوا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ہمراہ چھ سے آٹھ فن کار، آرکیٹیکٹ، ڈیزائنررز اور دیگر تخلیق کاروں کو بھی اس سفر پر لے جائیں گےتاکہ ان کے بقول، "وہ واپس آکر ایسے فن پارے تخلیق کریں جن سے اس سفر کے تجربے کا اظہار ہوتا ہو۔" ʼاسپیس ایکسʼ کے مطابق یہ سفر چھ دن پر محیط ہوگا جس کے دوران خلائی گاڑی کے مسافر چاند کی سطح کا قریب سے مشاہدہ کریں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین