• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی اینیمیٹیڈ فلم’دی گرِنچ‘کانیا ٹریلر جاری


ہالی وڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ فلم ’دی گرِنچ‘کا نیاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔

ڈائریکٹرپیٹر کینڈی لینڈ اورییروکینی کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی غصیلے اور شرارتی سبز رنگ کے معروف کارٹون کردار گرنچ کے گِرد گھوم رہی ہے جو اب بڑے پردے پر بھی جلوۂ گر ہو رہا ہے ۔

اس کامیڈی ڈرامہ فلم میں گرنچ Whovilleنامی ایک خوشخال گاؤں میں تباہی مچانے کی منصوبہ بندی کرتا ہے اور کرسمس کو خوشیوں کو پریشانی میں تبدیل کرنا چاہتا تاہم گاؤں کے رہائشی گرنچ کی منصوبہ بندی بھانپ جاتے ہیں اور اس کی پلاننگ کر ناکام کرنے کیلئے یکجان ہو جاتے ہیں۔

کرس میلیڈانڈی اور جینیٹ ہیلے کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم کیلئے گرنچ کے اینیمیٹیڈ کردارکے ڈائیلاگ نامور ہالی وڈ اداکاربینیڈکٹ کمبربیچ کی آوازمیں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

فلم رواں سال 9نومبر کو یونیورسل پکچرز کے بینر تلے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین