• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں میں 8محرم الحرام کے جلوس برآمد ہو رہے ہی، اس موقع پر سیکیورٹی انتظامات نہایت سخت ہیں۔

سندھ میں حیدرآباد، سکھر، خیرپور، لاڑکانہ سمیت کئی شہروں میں موبائل سروس بندکردی گئی ہے، جبکہ کراچی میں جلوس کے راستے اور اطراف کے علاقوں میں موبائل سروس بند ہے۔

ٹانک میں 8محرم الحرام کاماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ گرہ بلوچ سے برآمد ہو گیا، جلوس اپنےراویتی راستوں پر گامزن ہے، اس موقع پر سیکیورٹی انتظامات سخت ہیں۔

گلگت میں مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے گزر رہا ہے، جلوس دوپہر تک مجینی محلہ امام بارگاہ میں اختتام پزیر ہوگا۔

بہاول پور میں شیشے والی گلی شاہی بازار سے مرکزی جلوس برآمد ہو گیا جو اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے۔

ملتان اورسرگودھا سمیت مختلف شہروں میں شام کو جلوس نکالے جائیں گے، اس دوران تمام راستوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملتان میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر نظر رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کنٹرول روم قائم کر دیا ہے، جہاں 24 گھنٹے جلوسوں اور مجالس کی مانٹیرنگ کی جا رہی ہے۔

8محرم الحرام کے موقع پر پارا چنار میں سخت سیکیورٹی انتظامات کے پیش نظر پاک افغان سرحد سیل کردی گئی ہے، شہر اور ملحقہ علاقوں میں پاک فوج کے دستوں نے حفاظتی انتظامات سنبھال لیے ہیں ۔

تازہ ترین