• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بھارت کے میچ سے کچھ گھنٹے قبل ہی شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا آج ہونے جارہا ہے اور اس میچ کیلئےسرحد پار کے دونوں شائقین اپنی اپنی ٹیم کے لیے پرجوش ہیں تاہم دوسری جانب پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور پاکستانیوں کی بھابھی ـ’ثانیہ مرزا ‘نے کرکٹ کے گراونڈ پر ہونے والی اس پاک بھارت جنگ سے خود کو محفوظ رکھنے کیلئے کچھ دنوں کیلئے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر اپنے اعلان میں کہا کہ ’’ میچ میں اب 24 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ، اور محفوظ رہنے کیلئے بہتر ہے کہ سوشل میڈیا سے کچھ دن کیلئے دوری اختیار کر لی جائے کیونکہ جو فضول باتیں یہاں پر کی جارہی ہیں وہ ایک اچھے بھلے بندے کو بیمار کر سکتی ہیں تو حاملہ خاتون کو تو اکیلا چھوڑ ہی دو۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے کہا کہ یاد رکھو کہ یہ صرف ایک کرکٹ میچ ہی ہے ‘‘

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج شام 4 بج کے 30منٹ پر شروع ہو گا ۔

تازہ ترین