• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا کو اٹھارویں ترمیم کا پتہ نہیں، سعید غنی

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کو اٹھارویں ترمیم کا پتہ نہیں ، اسے ختم کرنے کی بات کرنے سے پہلے انہیں سوچنا چاہیے۔

سعید غنی نے کہا کہ یہ ایک ایسی ترمیم جو تمام صوبوں اور وفاق کی تمام جماعتوں کے اتفاق سے ہوئی ہے اور فیصل اسے ختم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے سوک سینٹر میں واقع کے ڈی اے اور ایس بی سی اے کے مرکزی دفاتر کا الگ الگ دورہ کیا اور دورے کے دوران ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی اور ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی سے ملاقاتیں کی۔

سعید غنی نے دونوں دفاتر میں متعلقہ افسران کی حاضری چیک کی جبکہ اجلاس کی صدارت بھی کی، اجلاس کے اختتام کے بعد صوبائی وزیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تارکین وطن ایک قومی مسئلہ ہے اور کسی کے پاس ان لوگوں کا ڈیٹا نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن مزید تیز کریں جبکہ شہر کے 6 اضلاع میں سے 4 میں زمین کی نشاندہی ہوگئی ہے جہاں قبرستان بنائیں جائیں گے اور کے ڈی اے کوبھی تعمیرات کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہیں۔

فیصل واوڈا کے بیان پر سعید غنی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم سے متعلق بات کرنے سے پہلے فیصل واوڈا کو سوچ لینا چاہیے تھا کہ وہ کیا بات کر رہے ہیں۔

تازہ ترین