• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’اڈیالہ ہی نواز، مریم اور صفدر کی منزل ہے‘‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہےکہ نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اصل منزل اڈیالہ جیل ہی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی سزائیں معطل اور رہا ئی کے حکم پر رد عمل دیتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ ان تینوں کی سزائیں ابھی صرف معطل ہوئی ہیں، ابھی دیگر ریفرنسز میں بھی فیصلے آنا باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مجرم ہیں اور ان کا جرم موجود ہے، منی لانڈرنگ، کرپشن اور منی ٹریل سمیت جو چیزیں یہ لوگ نہیں بتاسکے وہ اپنی جگہ موجود ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کا جشن 20 اپریل جیسا ہے کیونکہ یہ لوگ بری نہیں ہوئے، ان کی اصل منزل اڈیالہ جیل ہے، انہیں واپس وہیں جانا پڑے گا ۔

تازہ ترین