• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب طالب علم کلاس روم لائبریری سے کوئی کتاب مانگتاہے اور وہ موجود ہوتی ہے تو اساتذہ اور لائبریرین بہت خوش ہوتے ہیں،لیکن جب کوئی فرمائش کردہ کتاب نہیں ملتی تو اساتذہ اور لائبریری انچارج کو بہت بُرا لگتا ہے۔ آج کل کی ڈیجیٹل دنیا میں اس کا بہترین حل کلاس روم لائبریری ایپس ہیں، جن سے اپنی پسندیدہ کتابوں کو تلاش کرکے انہیں اپنے اسمارٹ فون، آئی پیڈ یا لیپ ٹاپ میں محفوظ کرکے مطالعے کا مزہ لیا جا سکتا ہے۔ ان ایپلی کیشنز کی موجودگی میں کوئی بھی کتاب مل سکتی ہے۔ 

اتنا ہی نہیں اب تو دنیا کی سب سے بڑی کانگریس لائبریری نے بھی ای بکس کی صورت میں یہ سہولت مہیا کردی ہے۔ ساتھ ہی گُٹن برگ پروجیکٹ نے نایاب کتابوں تک رسائی کو آسان بنا دیا ہے۔ بات یہیں تک محدود نہیں، فیس بک اور ٹوئٹر جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اساتذہ اور ذہین طالب علم آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔شرط صرف یہ ہے کہ آپ تعلیم میں کتنی دلچسپی رکھتے ہیں۔

Book Retriever

اس ایپلی کیشن کو آپ دلچسپ پائیں گے۔ابتدائی کلاس کے بچوں کے لیے اس میں مختلف کتابوں کا بے شمار ذخیرہ موجود ہے اور یہ استعمال میں بھی بہت آسان ہے۔




BookBuddy

کتاب دوست یہ ایپ آپ کے لیے کتب کی دستیابی،فہرست سازی اور ترجیحاتی مطالعے کی جانب مائل کرنے میں سب سے بڑی رفیق ہے۔


BookScanner

بک اسکینر ایسے اسکول اسٹوڈنٹس کے لیے بہترین تحفہ ہے، جوریڈنگ کمپری ہینشن اسکول میں پڑھتے ہیں اور انہیں کسی خاص معلومات کو ڈھونڈنے میں دقت ہوتی ہے۔

اس ایپ کے ذریعے آپ کو کسی بھی کتاب کےبیک کور پر موجود بار کوڈ کو اسکین کرکے مواد اور متن کے بارے میں ناقدانہ جائزہ مل جائے گا۔ کسی کتاب کی وقعت جاننا ہو تو اس کا بھی اندازہ ہوجائے گا کہ یہ کتاب آپ کودرکار معلومات رکھتی ہے یا نہیں۔اتنا ہی نہیں بلکہ سیکنڈوں میںکتاب کے حوالہ جات کی مکمل تفصیلات بھی آجائیں گی۔ ان کتب کو آپ پی ڈی ایف فائل میں محفوظ بھی کرسکتے ہیںاور اپنے ساتھی طالب علموں کو ای میل بھی کرسکتے ہیں۔

iBookshelf

آئی بک شیلف آپ کی ذاتی چلتی پھرتی حوالہ جاتی لائبریری بنانے کے لیے شاندار ایپ ہے۔ یہ ای ریڈر نہیں ہے، جہاں سے کتابیں ڈاؤن لوڈ کی جاسکیں بلکہ یہ آپ کے ذاتی کتب خانے کوبنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، جہاں آپ اپنی کتب کو کاغذی و ڈیجیٹل پیراہن میں محفوظ کرسکتے ہیں۔ یہ سہولت آئی پیڈ پر دستیاب ہے، جو آج کل ہمارے طالب علموں کی ناگزیر ضرورت بن گئی ہے۔

Libib

اس کی بھی ویب سائٹ اور ایپ میں موجود ہے، جہاں سے کتابوں کی فہرست سازی،ویڈیو گیمز،موسیقی اورفلموں جیسی کئی تفریحات سے لطف اندوزہوا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی آپ اس کے ذریعے دنیا بھر کے عوامی کتب خانوں کا بھی ذخیرہ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔


Booksource

یہ ویب سائٹ اور ایپ دونوں صورتوں میں موجود ہے، جہاں آپ ان گنت موضوعا ت کی کتابوں سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔ 

طالب علموں کے لیے اس ایپ کی موجودگی نصابی کتب کے حوالے سے کمی سے دوچار نہیں ہونے دے گی۔

تازہ ترین