• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، برازیل انتخابات، فیس بک وار روم قائم کرے گا

فیس بک نے امریکا اور برازیل میں انتخابات سے پہلے ایک وار روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ وار روم سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کے ذریعے الیکشنز میں مداخلت کی کوششوں کو ناکام بنائے گا۔

فیس بک کے الیکشنز اینڈ سول انگیجمنٹ ڈائریکٹر سمیدھ چکرورتی نے کہا کہ الیکشنز وار روم سلیکون ویلی میں قائم کیا جائے گا جو ایک کمانڈ سینٹر کے طور پر کام کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وار روم میں امریکا اور برازیل میں ہونے والے انتخابات میں سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کے ذریعے مداخلت کی کوششیں ناکام بنائی جائیں گی۔

سمیدھ چکرورتی نے یہ نہیں بتایا کہ یہ وار روم کب فعال ہوگا۔

فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکر برگ نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ الیکشنز پر اثر انداز ہونے کے لیے فیس بک کو استعمال کرنے کے کوششوں کے خلاف اپنے دفاع کے لیے فیس بک اب پہلے سے زیادہ بہتر طور پر تیار ہے۔

تازہ ترین