• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان دورہ شمالی کوریا کے آخری مرحلے میں ماونٹ پیکٹو پہنچ گئے، اس علاقے میں کم جونگ اُن کے والد اور دادا کی پیدائش ہوئی تھی۔

پیونگ یانگ سے روانگی کے موقع پر جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان اور ان کی اہلیہ کو رخصت کرنے کےلیے ایئرپورٹ پر شمالی کوریا کے حکام اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر جنوبی کوریا کے لیے خیرمقدمی نعرے لگائے گئے اور گل دستہ پیش کیا گیا۔ اس سے پہلے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے صدر نے رات پیونگ یانگ میں عشایئے میں شرکت کی۔

اس عشائیے میں عام لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا، اس دوران صدر مون جائے ان نے شمالی کوریا کے عوام سے ملاقات بھی کی۔

تازہ ترین