• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملکہ کا دیس بھی طوفان کی زد میں ہے، سیزن کا پہلا طوفان برطانیہ میں داخل ہوگیا، جبکہ آئرلینڈ میں طوفان سے 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔

آئرلینڈ میں 140 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں سے مختلف حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

طوفان کے باعث 50 پروازیں منسوخ کر دی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان سے شمالی انگلینڈ ، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے کئی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے ۔

تازہ ترین