اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایک کارروائی کے دوران بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے منشیات کے اسمگلر مسافر کو گرفتار کیا ہے، بکھر کے رہائشی محمد رمضان نامی ملزم کے سامان سے 5کلو سے زائد آئس ہیروئین برآمد ہوئی ہے۔
ملزم پی آئی اے کی پرواز پی کے 741 سے جدہ جا رہا تھا،جسے قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹک فورس کے حوالے کر دیا گیاہے۔