• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، امریکی طرز کاراکٹ خلاء میں بھیجےگا

چین نےدوبارہ قابل استعمال مواد سے بنائے جانے والے ایسے ماڈل راکٹ کی نمائش کی ہے جوامریکا کے طاقتور راکٹ فالکن نائن کی طرز کا راکٹ ہوگا۔

شنگھائی میں نمائش کیلئے پیش کئے جانے والا ماڈل راکٹ عمودی لینڈنگ کی صلاحیت کا حامل ہوگا ،شٹل نظام کے بعد اپنی طرز کامنفرد راکٹ ہوگاجوچین کی اس شاہراہ میں ترقی کا مظہر ہے،اس کی پہلی پرواز 2021 میں متوقع ہے۔

یہ راکٹ طاقت کے اعتبار سے زیادہ صلاحیت کا حامل ہوگا اور زمین کے مدار میں وزنی سامان کو بھی لے جا سکتا ہے ،راکٹ کی اس صلاحیت سےلاگت میں بھی کمی ہو گی ۔

چین کا یہ ماڈل راکٹ رواں ہفتے 20ویں چائنا انٹرنیشنل انڈسٹریل فیئر شنگھائی میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا جس کا انعقادچائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے تحت کیا جو چائنا اسپیس پروگرام کا اہم کنٹریکٹر بھی ہے۔

تازہ ترین