• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کائونٹی میں محمد عباس کی شاندار بولنگ، میچ میں10 شکار

پاکستان کرکٹ ٹیم کےابھرتے ہوئے اسٹار اور ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عبا س نے آسٹریلیا کے لیئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔کائونٹی کے میچ 10شکار کرلیے۔

فاسٹ بولر محمد عباس ان دنوں انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ چیمپئین شپ کا حصہ جہاں انہوں نے بھرپور فارم کا مظاہرہ کرتے ہو ئے میچ میں10 وکٹیں حاصل کیں ۔وہ کائونٹی میں لیسٹر شائر کلب کی نمائندگی کررہے ہیں۔

لیسٹر شائر کلب کی جانب سے کھیلنے والے محمد عباس نے درہم کائونٹی کے خلاف تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے پہلی اننگز میں 43 رنز کے عوض 5 جبکہ دوسری اننگز میں 29 رنز دیکر دوبارہ سے5 وکٹیں حاصل کیں ۔

محمد عباس کی تباہ کن بولنگ کے باعث درہم کائونٹی اپنی پہلی اننگز میں 61 اوردوسری اننگز میں 66 رنز پرڈھیر ہوگئی۔

واضح رہے کہ کائونٹی کرکٹ کی تاریخ میں 1996 ءکے بعد کم ترین ٹوٹل پر آئوٹ ہونے کا ریکارڈ بن گیا ہے اور محمد عباد کی 10 وکٹوں کے باعث لیسڑ شائر اس میچ میں194 رنز سے کامیاب رہی۔

تازہ ترین