• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق، ایران ، افغانستان سمیت مختلف ملکوں میں یوم عاشور


عراق، ایران، افغانستان سمیت مختلف ملکوں میں یوم عاشور آج منایا جارہا ہے۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

عراق کے شہر کربلا میں یوم عاشور کے موقع پر عزاداران کی بڑی تعداد موجود ہے، مختلف ملکوں سے بڑی تعدا دمیں عزادار بھی عاشورہ کے موقع پر کربلا میں جمع ہوئے ہیں جہاں مجالس،ماتم اور نوحہ خوانی کی جارہی ہےتاہم اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایران میں بھی یوم عاشور کے موقع پر عزاداری کا سلسلہ جاری ہےجبکہ بنگلا دیش، افغانستان، لبنان اور نائیجیریا سمیت مختلف ملکوں میں بھی محرم الحرام کی مجالس برپا کی جارہی ہیں اور جلوس نکالے جارہے ہیں۔

تازہ ترین