• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنمارک :منی لانڈرنگ کاسب سے بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

ڈنمارک میں یورپی تاریخ کے سب سے بڑے منی لانڈرنگ اسکینڈل کا انکشاف ہواہے۔

ذرائع کے مطابق ڈنمارک میں 200ارب ڈالر کا منی لانڈرنگ اسکینڈل سامنے آنے پر ڈینش بینک کے چیف ایگزیکٹو مستعفیٰ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک کے خلاف کی گئی تحقیقات میںایسٹونیا میں قائم بینک کی برانچ سے 234ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بینک کے انٹرنیشنل آپریشنز کے انچارج اور چیف ایگزیکٹو نے استعفیٰ دیتے ہوئے بینک کی ناکام کارکردگی کا بھی اعتراف کیا۔

دوسری جانب اربو ں ڈالر کا منی لانڈرنگ اسکینڈل سامنے آنے پر سرمایہ کاروں کی جانب سے امریکی پابندیوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین