• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ ، 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست میری لینڈ کی ہرفورڈ کاؤنٹی میں فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، فائرنگ کرنے والا فرارہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی ایڈ ڈسٹری بیوشن سینٹر میں پیش آیا،واقعے سے تعلق کے شبے میں ایک خاتون کو بھی حراست میں لے لیا گیاہے۔

امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیںجبکہ زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کو تلاش کیا جا رہا ہےاور لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین