• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسینؓ اور اُن کے ساتھیوں کی شہادت کا دن

امام عالی مقام اور اُن کے وفادار ساتھیوں کی شہادت کا دن آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ۔

ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں آج یوم عاشور کے موقع پر ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں۔

کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگاجبکہ لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی گیٹ سے برآمد ہو گیا اور آج شام کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہوگا ۔

عاشور کے موقع پرملک بھر میںسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پولیس کے ساتھ فوج ، رینجرز، ایف سی کے دستے بھی تعینات ہوں گے اور جلوسوں کی فضائی نگرانی ہوگی۔

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں،امن و امان کے تناظر میں ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ کراچی، لاہور ، پشاور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں آج بھی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہے۔

تازہ ترین