• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیرمیں تین افسران سمیت4پولیس اہلکار اغواء

مقبوضہ کشمیر میں تین بھارتی پولیس آفیسر زاور ایک کانسٹیبل کو اغواء کر لیا گیا،بھارتی سرکاری ٹی وی کا پولیس ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ اغواء کی کارروائی عسکریت پسندوں کی جانب سے کی گئی ہے جنہوں نے پولیس افسران کو نوکری سے مستعفی ہونے کا کہا ہے۔

بھارتی سرکاری ٹی وی کے مطابق عسکریت پسندوں نے اغواء کی کارروائی جنوبی مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں جمعہ کی صبح کی گئی جہاں تین پولیس افسران اور ایک کانسٹیبل کو اغواء کرلیا گیا۔

مقامی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند جمعہ کے صبح کیپران نامی گائوں میں واقع پولیس افسران کے گھروں میں جا گھسے اور انہیں گھسیٹتے ہو ئے اپنے ساتھ لے گئے،اغواء ہونے والے پولیس افسران اور کانسٹیبل کی شناخت فردوس احمد کچے،کلدیپ سنگھ، نثار احمد دھوبی اور فیاض احمد بھٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین