• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص میں گٹکے سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، 2ملزمان گرفتار

میرپورخاص پولیس نے ایک کارروائی کے دوران گٹکے سے بھرا ٹرک قبضے میں لے کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ٹرک کو تعلقہ تھانے کی حدود میں روکا گیا تو سیب سے بھرے تھیلوں کے نیچے چھپائے گئے گٹکے کی ڈیڑھ سو سے زائد بوریاں برآمد ہوئیں۔

ایس ایس پی عابد بلوچ کے مطابق مارکیٹ میں اس گٹکے کی مالیت دو کروڑ روپے سے زائد ہے، گرفتار کیے گئے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین