• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس 24 ستمبر کو طلب

وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا، اجلاس میں 7نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 24 ستمبر کو دن ساڑھے 11بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی صفائی مہم شروع کرنے کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، وفاقی حکومت کے ریگولیٹری فنکشنز کو اسٹریم لائن کرنے کے لیے ٹاسک فورس کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں پی ایس کیو سی اے اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے درمیان معیارات کو ہم آہنگ کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی درآمد کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، جبکہ پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012 ء پر بھی غور کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں 18ویں ترمیم کے بعد ورکرز ویلفیئرز فنڈ اور ای او بی آئی سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

تازہ ترین