• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، محرم کے جلوس میں 5 جیب کترے گرفتار

لاہور میں نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں 5مبینہ جیب کترے پکڑے گئے، پولیس نے جیب کتروں کو حراست میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی۔

نویں محرم الحرام کو پانڈو اسٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس رات کو خیمہ سادات جین مندر پہنچا تو رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 5جیب کتروں نے شرکاء کی جیبوں سے موبائل فون اور نقدی نکالنے کی کوشش کی۔

جیب کاٹنے کی کوشش پر ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا اور پولیس کے حوالے کردیا گیا، تھانہ پرانی انار کلی پولیس نےجیب کتروں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین