• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنر کا رکن منتخب

پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر منتخب ہوگیا ہے

اٹامک انرجی کمیشن پاکستان کی جانب سے جا ری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی جوہری ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال کے شعبہ میں نمایاں کردار کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کرتے ہو ئے اس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جا ری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کا انتخاب آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقدہ آئی اے ای اے کے ایک اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے کی۔

ترجمان ایٹمی توانائی کمیشن پاکستان کے مطابق پاکستان کا انتخاب سفارتی سطح پر ایک بڑی کامیابی اور جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبے میں پاکستان کے نمایاں کردار کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف ہے۔

تازہ ترین