• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویت نام کےصدر ٹران ڈائی کوآنگ طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے،انتقال کے وقت ان کی عمر 61سال تھی۔

کوانگ کا شمار ویت نام کے تین اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا، وہ اپریل 2016ء میں ویتنام کے صدر کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

سرکاری میڈیاکے مطابق صدر ٹران ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی کے ملٹری اسپتال میں ملکی اور غیرملکی ڈاکٹروں کے علاج کے باوجود جانبر نہ ہوسکے۔

صدر ویت نام ٹران ڈائی کافی عرصے سے بیمار تھے اور ان کی علالت کی شدید نوعیت اس وقت سامنےآئی جب وہ ویت نام کے دورے پر آئے ہوئے انڈونیشین صدر کے استقبال کے دوران اپنے پیروں پر کھڑے نہ رہ سکے۔

تازہ ترین